مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 2 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

1905۔جاپانی فوج نے پورٹ آرتھر پر قبضہ کیا۔

نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 2 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1757۔ہندوستان میں برطانوی حکومت کو قائم کرنے والوں میں سے ایک سمجھے جانے والے انگریز گورنر راوت کلائیو نے بنگال کے نواب سراج الدولہ کو شکست دے کر کلکتہ پر پھر سے قبضہ کیا۔

1899 ۔ سوامی رام کرشن پرم ہنس کے پیروکاروں نے کلکتہ کے بیلور مٹھ میں رہنا شروع کیا۔

1905۔جاپانی فوج نے پورٹ آرتھر پر قبضہ کیا۔

1915۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران ساریکامس کی لڑائی میں روس نے ترکی کو زبردست شکست دی۔ پانچ دنوں تک چلنے والی اس جنگ میں ترکی کے 77 ہزار فوجی مارے گئے۔

1919۔آئرلینڈ میں برطانیہ کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔

1919۔لتھوانیا کو آزادی ملی۔

1933۔امریکی افواج کا نکاراگوا سے انخلا ہوا۔

1941۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے حملے سے برطانیہ کے کارڈف شہر میں واقع لینڈاف کیتھڈرل کو زبردست نقصان پہنچا۔

1942۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کی افواج نے فلپائن کی راجدھانی منیلا پر قبضہ کیا۔

1955 ۔ پناما کے صدر جوس اینٹونیو ریمون کی راجدھانی پناما سٹی میں گولی مار کر قتل۔

1965۔ایوب خان پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔

1966۔اسپین میں 1492 میں یہودیوں کو باہر نکالے جانے کے بعد پہلے یہودی بچے کا جنم ہوا۔

1973۔جنرل ایس ایچ ایف جے مانک شاہ کو ترقی دے کر فیلڈ مارشل بنایا گیا۔

1991 ۔ کیرلا کے ترواننت پورم ہوائی اڈہ ملک کا پانچواں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنا۔

1993۔ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران سری لنکائی فوج نے جافنا علاقے میں 35 سے 100 شہریوں کو قتل کیا۔

2016۔ سعودی عرب کے معروف شیعہ مولوی نمر النمر اور 46 دیگر کو پھانسی دی گئی۔