آندھراپردیش

قابل اعتراض پوسٹوں پر شرمیلا کی پولیس سے شکایت، مقدمات درج

اے پی کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کیلئے سوشیل میڈیا پر کئے گئے قابل اعتراض پوسٹوں کے خلاف حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کیلئے سوشیل میڈیا پر کئے گئے قابل اعتراض پوسٹوں کے خلاف حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں دہشت زدہ کرنے کیلئے مجرمانہ ارادے سے یہ سوشیل میڈیا پوسٹ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوٹیوب چینلس اور دیگر سوشل میڈیا کے علاوہ بعض افراد بے بنیاد معلومات پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان پوسٹوں سے خواتین کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

شرمیلا کی شکایت کی بنیاد پر دو مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیاپر نامناسب تبصروں سے ان کی شخصیت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی ساکھ خطرے میں ہے۔ شرمیلا نے پولیس سے کہا کہ وہ ا یسے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔