شمالی بھارت
”بات مانئے، شادی کریئے“راہول کو نصیحت
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے شادی سے انکار پر کانگریس قائد راہول گاندھی کو پدرانہ نصیحت کی اور نشاندہی کی کہ آپ کے انکار سے آپ کی ماں سونیا گاندھی پریشان ہیں۔
پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے شادی سے انکار پر کانگریس قائد راہول گاندھی کو پدرانہ نصیحت کی اور نشاندہی کی کہ آپ کے انکار سے آپ کی ماں سونیا گاندھی پریشان ہیں۔
بزرگ قائد نے جنہوں نے پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ کے بعد سب سے آخر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا‘ اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں راہول گاندھی سے کہا آپ شادی کے لئے ہمارا مشورہ نہیں مانتے۔
انہوں نے 53 سالہ قائد کے ہاف آستین شرٹ کی تعریف کی جسے آر جے ڈی سربراہ نے مودی کرتہ کا بہترین جواب قراردیا۔
لالو پرساد یادو نے کہا ”بات مانئے‘ شادی کریئے“۔ آپ کی ممی پریشان ہیں۔ ہم آپ کی بارات کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ راہول گاندھی شرماکر مسکرادیئے۔
منجھے ہوئے سیاستداں لالو یادو نے بھارت جوڑو یاترا کے لئے راہول گاندھی کی ستائش کی۔