دہلی
مفرور امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کیا
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امرت پال سنگھ پنجاب واپس آچکا ہے اور خودسپردگی اختیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

نئی دہلی: انتہاپسند سکھ مبلغ امرت پال سنگھ نے جو گزشتہ 12 دن سے پولیس کی تلاشی مہم سے بچنے میں کامیاب رہا ہے۔
ایک ویڈیو جاری کیا جس میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ وہ ہنوز مفرور ہے۔ یہ ویڈیو ایک بیرونی ملک کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے ذرائع نے یہ بات بتائی۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دو دن پرانا ہے۔ برطانوی ہینڈلس نے امرت پال کے ویڈیو کو تقسیم کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امرت پال سنگھ پنجاب واپس آچکا ہے اور خودسپردگی اختیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔