حیدرآباد

مفرور دھوکہ باز حیدرآباد سے گرفتار، دہلی پولیس کا دعویٰ

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ 42 سالہ مفرور دھوکہ باز کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ 42 سالہ مفرور دھوکہ باز کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

وہ، بیرونی ممالک روانہ کرنے کا جھانسہ دے کر عوام کو دھوکہ دینے کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ ملزم کی شناخت سید شوکت اللہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ وہ، ٹکٹ بکنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتاتھا اور ایک سنڈیکٹ میں بھی ملوث تھا جو بیرونی ممالک کے منظورہ پاسپورٹ کا پیشکش کرتے ہوئے عوام کو کم پیسوں میں بیرون ممالک بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کو لوٹتا تھا۔

آئی جی آئی، ایر پورٹ پر دو افراد اور ملایشیاء کے ایک جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایک ایجنٹ کی گرفتاری کے ایک سال بعد حیدرآباد سے شوکت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

a3w
a3w