مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ ادا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔

بیروت: جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔

امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں۔ مدد کے لیے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی اسرائیل نے حملوں کا نشانہ بنایا۔

واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ صحافی امل خلیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔