حیدرآباد

گنیش مورتیوں کا وسرجن، حیدرآباد میں کئی مقامات پر ٹریفک جام

شہرحیدرآباد میں گنیش مورتیوں کے بدھ کو بھی وسرجن کے سبب ٹریفک کی نقل وحرکت پراثرپڑاکیونکہ شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش مورتیوں کے بدھ کو بھی وسرجن کے سبب ٹریفک کی نقل وحرکت پراثرپڑاکیونکہ شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ

گنیش مورتیوں کا وسرجن جس کا آغازمنگل کو ہواتھا، کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہاجس کے سبب بشیر باغ سے کنگ کوٹھی، وائی ایم سی اے سکندرآباد سے بیگم پیٹ حیدرآباد پبلک اسکول، خیریت آباد سے رویندربھارتی ٹریفک متاثر ہوئی کیونکہ گنیش کی مورتیوں کو وسرجن کیلئے حسین ساگر لے جایاجارہاہے۔

پولیس نے اضافی فورسس کو بڑے پیمانہ پر تعینات کیا اورعوام کومشورہ دیا کہ وہ متبادل راستوں کاانتخاب کریں تاکہ اپنی منزل پہنچ سکیں۔