دہلی
ٹرینڈنگ

گینگسٹر شرد موہول کو اُس کے اپنے ہی گینگ کے ارکان نے گولی مارکر ہلاک کردیا (ویڈیو وائرل)

ایک گولی شرد موہول کے سینے میں لگی اور دو گولیاں دائیں کندھے میں داخل ہوئیں، شرد موہول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہو گیا۔

نئی دہلی: پونے میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر شرد موہول کو اُس کے اپنے ہی گینگ کے اراکین نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں 8 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تین سے چار حملہ آوروں نے  40 سالہ موہول پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا

پولیس عہدیدار کے مطابق ایک گولی شرد موہول کے سینے میں لگی اور دو گولیاں دائیں کندھے میں داخل ہوئیں، شرد موہول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے تین پستول، تین میگزین اور خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ موہول کے خلاف قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات درج تھے، وہ جیل کے اندر قتل سے متعلق کیس میں بھی ملزم تھا مگر اُسے اس کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس قتل کا سبب گینگ کے اندر زمین اور پیسے سے متعلق تنازعہ ہو سکتا ہے۔