دہلی

کیا عدالت کے فیصلے ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں؟:رام گوپال یادو

پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیان واپی کیس کا قطعی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی قائد رام گوپال یادو نے جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ عدالتیں کئی مواقع پر صحیح فیصلے نہیں صادر کرتیں۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی کامپلکس تہہ خانہ کی مرمت کی درخواست مسترد
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم

گیان واپی مسجد کیس میں تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت پر تبصرہ میں انہوں نے یہ بات کہی۔

عدالت کے فیصلہ کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکام کی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے۔ کیا عدالتی فیصلے ہمیشہ درست ہوتے ہیں؟

ریمارک کی وضاحت چاہنے پر رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ عدالتیں بسااوقات صحیح فیصلہ نہیں سناتیں۔پوری طرح درست کچھ بھی نہیں ہوتا۔

کچھ بھی کامل و اکمل نہیں ہوتا۔ ہر فیصلہ ایک فریق کیلئے صحیح اور دوسرے کیلئے غلط ہوتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیان واپی کیس کا قطعی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔