شمالی بھارت

گیان واپی کی سائٹنفک سروے رپورٹ دونوں فریقین کو فراہم کرنےکا حکم

ہندوفریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے ہندو فریق کے وکیلوں کی عرضی پر مدعی اور مدعا علیہ دونوں کو گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کی ضلع عدالت نے چہارشنبہ کو آرکائیولوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے ذریعہ گیان واپی احاطے کے کئے گئے سائنٹفک سروے کی رپورٹ کی ہارڈ کاپی دونوں فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت چھ فروری کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ عدالت کا ماننا ہے کہ اے ایس آئی کے ذریعہ تیار کی گئی سروے رپورٹ کی کاپیاں دونوں فریقین کو فراہم کی جانی چاہئے تاکہ اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ درج کراسکتے ہیں۔

ہندوفریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے ہندو فریق کے وکیلوں کی عرضی پر مدعی اور مدعا علیہ دونوں کو گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

جین نے بتایا کہ گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی ہارڈ کاپیاں سیل بند لفافے میں دی جائیں گی جو 18دسمبر کو عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ مسلم فریق نے ای میل پر اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں شیئر کرنے کے قدم پر اعتراض کا اظہار کیا تھا جس پر ضلع عدالت نے سیل بند لفافے میں ہارڈ کاپیاں فراہم کرنے کو کہا ہے۔

a3w
a3w