جی ایچ ایم سی کمشنر کا اندرا پارک کا اچانک دورہ: تعمیراتی ملبہ صاف کرنے اور بچوں کے پلے ایریا کی مرمت کی ہدایت
حکومت تلنگانہ کے پرجا پالنا۔ پرگتی پرنالیکا اقدام کے تحت کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) آر وی کرنن نے پیر کے روز اندرا پارک کا اچانک معائنہ کیا تاکہ وہاں صفائی کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کے پرجا پالنا۔ پرگتی پرنالیکا اقدام کے تحت کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) آر وی کرنن نے پیر کے روز اندرا پارک کا اچانک معائنہ کیا تاکہ وہاں صفائی کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے دوران کمشنر نے پارک کے احاطہ میں جمع شدہ تعمیراتی ملبہ کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ بچوں کے پلے ایریا کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد سرگرم بنا کر بچوں کے لئے کھولا جا سکے۔
کرنن نے پارک کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اندرا پارک کو صاف ستھرا اور سیاحوں کے لیے سازگار بنایا جائے۔
اس معائنہ کے موقع پر زونل کمشنر منگتایارو، کواڑی گوڑہ کی ڈپٹی کمشنر پشپا لتا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔