حیدرآباد

وزیر اعظم مودی کا آئندہ ماہ دورہ حیدرآباد

وزیر اعظم سکندرآباد، محبوب نگر 85 کیلو میٹر ڈبلنگ ریلوے لائن کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ اس کام پر1410 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ نریندر مودی، محبوب نگر، چنچولی قومی شاہراہ167رین کی توسیع کاموں کا آغاز کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی، 13 فروری کو حیدرآباد کا دوہر کریں گے۔ جہاں وہ، مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ دراصل ان کا دورہ 19جنوری کو مقرر تھا مگر اسے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد

 وزیر اعظم مودی، 13 فروری کو شہر میں دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ،699 کروڑ روپے کے مصارف سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ماڈرنائزیشن اور قاضی پیٹ میں 521 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے ریلوے ورکشاپ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 وزیر اعظم سکندرآباد، محبوب نگر 85 کیلو میٹر ڈبلنگ ریلوے لائن کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ اس کام پر1410 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ نریندر مودی، محبوب نگر، چنچولی قومی شاہراہ167رین کی توسیع کاموں کا آغاز کریں گے۔

 704 کروڑ روپے کے مصارف سے ان کاموں کو شروع کیا جائے گا۔ وہ، قومی شاہراہ 161B کی نظام پیٹ۔ نارائن کھیڑ۔ بیدر سیکشن کے تحت توسیع کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد میں 2597 کروڑ مالیتی مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

ان پروجیکٹس میں اکیڈیمک، ہاسپٹلس کی بلڈنگس، اساتذہ اور اسٹاف ٹاورس، ٹکنالوجی ریسرچ پارک، کنونشن سنٹر، نالج سنٹر، گیسٹ ہاوز، لکچر ہال اور ہیلت کئیر سنٹر شامل ہیں۔ ان پروگراموں میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی، پریڈ گراونڈ پر منعقد شدنی عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

a3w
a3w