شمالی بھارت

لالو پرساد یادو کی حالت مستحکم

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کی حالت مستحکم ہے۔ وہ پٹنہ کے پارس ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ دواخانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کی حالت مستحکم ہے۔ وہ پٹنہ کے پارس ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ دواخانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

ڈاکٹر آصف پرمن (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) نے کہا کہ آر جے ڈی سربراہ کو اس حالت میں لایا گیا تھا کہ ان کے دائیں کولہے میں فریکچر تھا۔

وہ اپنے بنگلہ میں گرگئے تھے۔ انہیں دوسری بیماریاں بھی ہیں۔ انہیں آئی سی یو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ایک ماہ آرام اور ضروری ہو تو وہیل چیر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے بھی کہا کہ لالو یادو کی حالت مستحکم ہے۔ وہ اتوار کی شام سیڑھیوں سے گرگئے تھے۔

a3w
a3w