حیدرآباد

جی ایچ ایم سی کا میگا ای۔ویسٹ کلکشن ڈرائیو۔شہریوں سے تعاون کرنے کمشنرکی اپیل

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر آر وی کرنن نے مشیرآباد سرکل کے باغ لنگم پلی کا دورہ کیا جہاں پر میگا ای۔ویسٹ کلکشن ڈرائیوجاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ای ویسٹ کو جمع کرنے اور اس کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر آر وی کرنن نے مشیرآباد سرکل کے باغ لنگم پلی کا دورہ کیا جہاں پر میگا ای۔ویسٹ کلکشن ڈرائیوجاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ای ویسٹ کو جمع کرنے اور اس کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام


معائنے کے دوران کمشنر نے سائٹ پر قائم کردہ ای-ویسٹ کلکشن کیمپوں اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف سے بات چیت کی اور اس مہم کے لئے مخصوص گاڑیوں اور کاؤنٹرس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ای۔ویسٹ کے ذمہ دارانہ انتظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کرنن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے غیر استعمال شدہ اور پرانے الکٹرانک سامان کو مقررہ مراکز کے حوالے کر کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


انہوں نے انتباہ دیا کہ ای ویسٹ کو غلط طریقہ سے ٹھکانے لگانے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے بلکہ یہ صحت کے لئے بھی سنگین خطرات کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے اس اقدام کی کامیابی کے لئے عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ یہ میگا ای ویسٹ کلکشن ڈرائیو جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں پائیدار کچرے کے انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔