یوروپ

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے سویڈن کے 2 ملعونوں پر فرد جرم عائد

سینئر پراسیکیوٹر آینا ہینکو نے بتایا کہ دونوں ملزمان پر چار مواقعوں پر ایسے بیانات دینے اور کلام پاک کے ساتھ ایسا سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کی وجہ سے ان کی توہین کرنا تھا۔

اسٹاکہوم: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے اور نذر آتش کرنے کے جرم میں دو ملعونوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈش پراسیکیوٹرز نے اس حوالے سے بتایا کہ ملعون سلوان مومیکا اور ملعون سلوان نجم نے 4 مرتبہ کسی نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال انگزیزی کی۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد
شرعی مسائل کے لئے مذکورہ اوقات میں جمعیۃ علماء کے دفتر پر ربط پیدا کریں
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
سائنسی انکشافات کی روشنی میں قرآن ایک زندہ معجزہ،  الانصار فاؤنڈیشن کی جامع مسجد خواجہ گلشن میں اہم علمی محفل
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن

دونوں ملزمان پر عائد کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملعونوں نے قرآن کی بے حرمتی کی، اسے نذر آتش کیا اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔

سینئر پراسیکیوٹر آینا ہینکو نے بتایا کہ دونوں ملزمان پر چار مواقعوں پر ایسے بیانات دینے اور کلام پاک کے ساتھ ایسا سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کی وجہ سے ان کی توہین کرنا تھا۔

آینا ہینکو کا مزید کہنا تھا کہ ان کی رائے میں دونوں ملزمان کے بیانات اور ان کا عمل نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال کی دفعات کے تحت آتے ہیں اور ضروری ہے کہ اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔