حیدرآباد

حیدرآباد میں خواتین کے لیے جی آئی او کا تعلیمی اور اخلاقی ایونٹ

اس کے علاوہ Talento24 کے انعامات دیے جائینگے جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

Girls Islamic Organisation (GIO)

ایک متحرک تنظیم جو اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے تحت سماج کی تشکیل نو کے لیے طالبات اور نوجوان لڑکیوں کو تیار کرنے کے لیے وقف ہے، 29 نومبر 30 نومبر اور 1 دسمبر 2024 کو اپنا فیست مشعل ” وہ صبح ہم ہی سے آئے گی یہ صبح ہم ہی لائینگے بمقام نام پلی ایگزیبیشن گراؤنڈ حیدرآباد منعقد کر رہی ہے۔

اس کا مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدیاب ہے، ان کے اندر آخرت کی فکر پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا ہے۔ اس تنظیم کا مقصد معروف کے فروغ اور منکرات کے ازالہ کے لیے آمادہ کرنا۔

نظام تعلیم میں اخلاقی اقدار اور تعلیمی اداروں میں بہتر اخلاق اور اعلیٰ تہذیب کو فروغ دینا ہے۔

اس ایونٹ کا حصہ ، 15 دن کے پری فیسٹ مقابلہ جات 24 Talento کے نام سے منعقد کیے گئے، جس میں

نوجوان خواتین نے اپنے ٹیلنٹس کا مظاہرہ کیا۔

اس سہ روزہ فیسٹ اور کانفرنس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ۔

29,30 نومبر 2024 صبح 10 بجے تا شام آٹھ بجے

لتوری کارنر فوڈ فیوژن مستری واک، ٹیلنٹ ٹریژر جس میں قرآن پاک کی قرات ، بیتیازی ، ترانه کمپیٹیشن منعقد

ہونے والے ہیں ۔

01 دسمبر 2024 صبح 10 بجے تا شام پانچ بجے تک ایک سبق آموز کانفرنس ہوگی جس میں نجوان لڑکیوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے گا اور ان کے مستقبل کے لئے لاحہ عمل پیش کی جائیگی ۔

اس کے علاوہ Talento24 کے انعامات دیے جائینگے جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔

پریس میٹ کو مخاطب کرنے والے دمداران جماعت اسلامی بند شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ کے سیکریٹری محترمہ خدیجہ مہوین صاحبہ ، شہر حیدر آباد کے سیکریٹری محترمہ اسماء ضرضری صاحبہ ، محترمہ نصرین صاحبہ اور جی آی او سے بہن نوحا غلام کیمپس سیکریٹری بہن عظمی بیگم زونل ایڈوائزری کونسل ممبر، اور بہن اصفیہ انعم سٹی پریسیڈنٹ جی آی او حیدر آباد شامل تھیں ۔

تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس میں شامل ہوں اور اپنے دوست احباب کو لیکر ضرور آئیں ۔

جزاک اللہ خیرا