شمالی بھارت
تھوکنے پر اعتراض کرنے والی لڑکی پر چاقو سے حملہ
اتراپردیش کے خرجہ علاقے میں ایک نوجوان لڑکی نے ایک شخص کیجانب سے اس پر تھوکنے پر اعتراض کیا جس کے بعد لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

بلند شہر: اتراپردیش کے خرجہ علاقے میں ایک نوجوان لڑکی نے ایک شخص کیجانب سے اس پر تھوکنے پر اعتراض کیا جس کے بعد لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کالج جارہی تھی۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ پالی ٹکنیک کالج جانے والی لڑکی نے شکایت کی کہ 25 سالہ ملزم نے اس پر تھوکا اور اعتراض پر چاقو سے اس کے چہرے وار کیا۔
ہم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج کیا گیاہے۔
دریں اثنا خرجہ کے سرکل آفیسر دلیپ سنگھ نے کہا کہ فوری لڑکی کو قریبی ہاسپٹل بھیجا گیا جہاں اسے علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔