لوکل ٹرین میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ، سپریا سولے کااظہار برہمی
سولے نے اپنے ٹویٹ میں شندے-فڈنویس حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "ایک بار پھر ممبئی کی مقامی سیکورٹی کا مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے چوکس نہ ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر میں مجرموں کو اب قانون کا خوف نہیں رہا ۔"
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ورکنگ صدر اور بارامتی سے ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے نے جمعرات کو ممبئی کے ہاربرروٹ پر چلنے والی لوکل ٹرین میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔
اپنے ٹویٹ میں سولے نے کہا کہ ‘لوکل ٹرین’ میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کا مسئلہ ایک بار پھر منظر عام پر آ گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے پنویل جانے والی لوکل ٹرین کے سیکنڈ کلاس خواتین کے ڈبے میں پیش آیا۔
سولے نے اپنے ٹویٹ میں شندے-فڈنویس حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "ایک بار پھر ممبئی کی مقامی سیکورٹی کا مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے چوکس نہ ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر میں مجرموں کو اب قانون کا خوف نہیں رہا ۔”
سولے نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کارروائی کریں تاکہ اس گھناؤنے واقعے کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔