عالمی عوامل کے باعث شیئر بازاروں پر دباؤ برقرار
گزشتہ ہفتے بازار میں خاصا اتار چڑھاؤ رہا۔ پانچ تجارتی دنوں میں سے چار دن اہم اشاریے سبز نشان میں رہے، لیکن جمعرات کو تقریباً ساڑھے تین فیصد کی گراوٹ کے باعث ہفتہ وار بنیاد پر بازار منفی زون میں بند ہوا۔
ممبئی: گزشتہ ہفتے معمولی تبدیلیوں کے بعد آئندہ ہفتے بھی ملکی شیئر بازاروں پر عالمی عوامل کا اثر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظر مغربی ایشیا کے بحران اور خام تیل کی قیمتوں پر مرکوز رہے گی۔ اس بحران کے ملکی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
فی الحال ایران جنگ شروع ہونے کے بعد کا کوئی بڑا اقتصادی اعداد و شمار سامنے نہیں آیا ہے، تاہم جنگ سے پہلے فروری میں آٹھ اہم صنعتوں کی پیداوار میں سستی دیکھی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے بازار میں خاصا اتار چڑھاؤ رہا۔ پانچ تجارتی دنوں میں سے چار دن اہم اشاریے سبز نشان میں رہے، لیکن جمعرات کو تقریباً ساڑھے تین فیصد کی گراوٹ کے باعث ہفتہ وار بنیاد پر بازار منفی زون میں بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس اشاریہ سینسیکس 30.96 پوائنٹس (0.04 فیصد) کی ہفتہ وار کمی کے ساتھ جمعہ کو 74,532.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 اشاریہ بھی ہفتے کے دوران 36.60 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد گر کر 23,114.50 پوائنٹس پر رہا۔ درمیانی درجے کی کمپنیوں کا نفٹی مڈکیپ-50 اشاریہ 0.32 فیصد کی ہفتہ وار بڑھت کے ساتھ بند ہوا، جبکہ اسمال کیپ-100 اشاریہ میں 1.11 فیصد کی کمی درج کی گئی۔