تلنگانہ

تلنگانہ میں لائف سائنسس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق ضلع رنگاریڈی کے کندکور منڈل کے ماچرلہ فارما سٹی میں لائف سائنسس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاست میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، اسکل ڈیولپمنٹ اور لینگویجس میں مہارت بڑھانے کیلئے الگ الگ یونیورسٹیز قائم ہیں۔ جہاں اندرون اوربیرون ممالک کے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
افغانستان میں یونیورسٹیز دوبارہ کشادہ ، خواتین کی تعلیم پر امتناع برقرار

ایک ایک شعبہ کیلئے علیحدہ علیحدہ یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے بیک وقت مختلف کورسس میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ایک ادارے سے دوسرے ادارے کی طرف دوڑ لگانا پڑرہا ہے۔

اب حکومت تلنگانہ کی جانب سے شعبہ لائف سائنسس قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کو ملک میں پہلی فاریسٹ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 192ممالک میں لائف سائنس کے شعبہ میں صرف دو مقامات پر ہی یونیورسٹی قائم ہے اور اب اس فہرست میں حیدرآباد شامل ہونے والا تیسرا شہر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع رنگاریڈی کے کندکور منڈل کے ماچرلہ فارما سٹی میں لائف سائنسس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جس کے بعد ریاست میں یونیورسٹیز کی تعداد بڑھ کر 31 ہوجائے گی۔جس میں جے این ٹی یو۔ حیدرآباد، کو نڈا لکشمن باپو جی ہارٹیکلچر یونیورسٹی، پروفیسر جئے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی، پی وی نرسمہا راؤ وٹرنری یونیورسٹی، تلنگانہ مہیلا یونیورسٹی، جواہر لال نہرو فائین آرٹس یونیورسٹی فارسٹ یونیورسٹی، تلگو یونیورسٹی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، کالوجی نارائنا راؤ ہیلتھ یونیورسٹی، نیشنل اردو یونیورسٹی، نلسار یونیورسٹی، ایفلو، انڈین اسکول آف بزنس، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، تلنگانہ یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، پالمور و یونیورسٹی، شاتا واہنا یونیورسٹی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی، گیتم ڈیمڈ یونیورسٹی، ملاریڈی ڈیمڈ یونیورسٹی قابل کر ہیں۔