شمالی بھارت

اسکولوں میں گودھرا واقعہ نہیں پڑھایا جائے گا: وزیرتعلیم

راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے آج کہا کہ ایسی کتابیں ریاستی اسکولوں میں نہیں پڑھائی جائیں گی جو 2002کے گودھرا واقعہ کو عظیم بناکر پیش کرتی ہیں۔

جئے پور (آئی اے این ایس) راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے آج کہا کہ ایسی کتابیں ریاستی اسکولوں میں نہیں پڑھائی جائیں گی جو 2002کے گودھرا واقعہ کو عظیم بناکر پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

وزیر تعلیم نے کہا کہ سابق کانگریس حکومت کے دور میں بعض اسکولی کتب میں گودھرا واقعہ میں قاتلوں کی عظمت بیان کی گئی ہے۔ ایسی متنازعہ کتابوں کو واپس طلب کرلیا گیا ہے تاکہ بچوں کو غلط تعلیم نہ ملے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ِ راجستھان نے 4 کتابیں واپس طلب کرنے کے احکام جاری کئے ہیں جو پہلے ہی ریاستی حکومت کے اسکولوں میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

راجستھان اسکول ایجوکیشن کونسل نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نویں اور بارہویں جماعتوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں ”جیون کی بہار“ ”چٹی ایک کتا اور اس کا جنگل فارم“اور ”آدرشیہ لوگ۔ اسٹوری آف ہوپ اینڈ کریج“ کے علاوہ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں پڑھائی جانے والی کتاب ”جیون کی بہار“ کو واپس طلب کرلیں۔

اسی دوران وزیر تعلیم دلاور نے دعویٰ کیا کہ جو کتابیں واپس طلب کی گئی ہیں انہیں گووند سنگھ دوتاسرا نے منتخب کیا تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ سابق کانگریس حکومت نے ریاست میں بی جے پی حکومت تشکیل پانے سے پہلے انہیں منظوری دی تھی۔ ایسی صورتِ حال میں کتابیں خریدی اور تقسیم کی گئی تھیں۔ پتہ چلا کہ گودھرا میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں منفی معلومات دی گئی ہیں۔

ان کتابوں میں ایک مجرم کو ایک اچھے شخص کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ گودھرا واقعہ کے قاتلوں کو عظیم بتانے کی کوشش کی گئی ہے جو درست نہیں ہے۔ متنازعہ کتاب واپس طلب کرلی گئی ہے اور اب بچے متنازعہ مسائل کے بارے میں نہیں پڑھیں گے۔ کتاب اسٹوری آف ہوپ اینڈ کریج کے ایک باب ”9 طویل سال“ میں گودھرا ٹرین آتشزنی واقعہ کو دہشت گردانہ سازش قراردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ راجستھان کے سرکاری اسکولوں کی پرائمری کلاسس کی کتابوں میں ”گاؤ ماتا“ پر ایک نیا باب عنقریب شامل کیا جائے گا۔ ہر عمر کے اسکولی طلبا کو گاؤ ماتا سے متعلق ویڈیو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ گاؤماتا ہم سب پر احسان کرتی ہے۔ ہمارے مرنے کے بعد بھی وہ ہم پر احسان کرتی ہے۔ ہمیں اسے بچانے اور عزت دینے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ ماہرین اور اسکالرس کے ساتھ بات چیت شروع ہوچکی ہے۔