سوشیل میڈیا

سیم سنگ نے 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا نیا اسمارٹ فون گیلکسی ایف 15 (5جی) لانچ کردیا، قیمت بہت کم

سیم سنگ نے آج 6000ایم اے ایچ کی بیٹری والے نئے گلیکسی ایف 15 جی موبائل فون کے لانچ کا اعلان کیا جو گاہکوں کو کئی بہترین خصوصیات کے ساتھ اسمارٹ فون کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس موبائل فون کی قیمت 11999 روپے ہے۔

نئی دہلی: الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی سیم سنگ نے آج 6000ایم اے ایچ کی بیٹری والے نئے گلیکسی ایف 15 جی موبائل فون کے لانچ کا اعلان کیا جو گاہکوں کو کئی بہترین خصوصیات کے ساتھ اسمارٹ فون کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس موبائل فون کی قیمت 11999 روپے ہے۔

سیمسنگ انڈیا کے ایم ایکس بزنس کے نائب صدر آدتیہ ببر نے اسے لانچ کرتے ہوئے کہا کہ گیلکسی ایف 15 5جی اپنے سیگمنٹ میں بہترین 6000ایم اے ایچ بیٹری اوردیگر خصوصیات جیسے سپرایمولیڈ ڈسپلے، اینڈرائیڈ اپ گریڈ کی فورتھ جنریشن اور پانچ سال کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ملے گا۔

یہ یقینی بناتا ہے کہ صارفین آنے والے سالوں تک تازہ ترین خصوصیات اور بہتر سیکورٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فون میں 25 واٹ کی سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہے۔یہ ریم پلس فیچر کے ساتھ آتا ہے، جو 12 جی بی تک اضافی ورچوئل ریم فراہم کرتا ہے۔

مسٹر ببر نے کہا کہ یہ اسمارٹ فون دو ماڈلز میں دستیاب ہے۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 11999 روپے اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 13999 روپے ہے۔ اس کی فروخت آج سے ہی شروع ہو رہی ہے۔

a3w
a3w