امریکہ و کینیڈا

امریکی صدرجو بائیڈن کی اہلیہ کووڈ پازیٹیو

صدر بائیڈن کے ٹیسٹ کا نتیجہ "منفی" تھا، جین پیئر نے کہا، "صدر کا باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا جائے گا اور علامات کے لیے ان کی نگرانی کی جائے گی۔"

واشنگٹن: بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ "مثبت” ، جب کہ بائیڈن کا ٹیسٹ "منفی” آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ جل بائیڈن میں کورونا وائرس کا تعین ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
صدر یوگانڈا، کورونا سے متاثر
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

یہ بتاتے ہوئے کہ صدر بائیڈن کے ٹیسٹ کا نتیجہ "منفی” تھا، جین پیئر نے کہا، "صدر کا باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا جائے گا اور علامات کے لیے ان کی نگرانی کی جائے گی۔” خیال رہے کہ جو بائیڈن کو 21 جولائی 2022 کو کویڈ ہوا تھا۔

a3w
a3w