شمالی بھارت

گوگا میڈی قتل کیس‘ جئے پور میں ٹرینی ایرہوسٹس گرفتار

پولیس کمشنر جئے پور بیجو جارج جوزف نے کہا کہ پولیس ٹیم نے ایک فلیٹ پر دھاوا کیا جہاں پوجا پائی گئی۔ اس سے نتن فوجی کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس نے بتایا کہ وہ یہیں رہ رہا تھا۔ پوجا کو گرفتار کرلیا گیا اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔

جئے پور: پولیس نے راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے قتل کے سلسلہ میں ایک عورت پوجا سائنی عرف پوجا بترا کو گرفتار کیا ہے جو جئے پور میں ایرہوسٹس کورس کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

کوٹا کی رہنے والی پوجا اور اس کے شوہر نے شوٹر (نشانہ باز) نتن فوجی کے جئے پور میں قیام کے انتظامات کئے تھے۔ نتن فوجی کو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ اسے بعض لوگوں سے ملایا بھی گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوجا‘ جئے پور میں ایرہوسٹس کی حیثیت سے ٹریننگ لے رہی ہے۔

 پولیس کمشنر جئے پور بیجو جارج جوزف نے کہا کہ پولیس ٹیم نے ایک فلیٹ پر دھاوا کیا جہاں پوجا پائی گئی۔ اس سے نتن فوجی کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس نے بتایا کہ وہ یہیں رہ رہا تھا۔ پوجا کو گرفتار کرلیا گیا اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔

پوجا‘ کوٹا کے ہسٹری شیٹر مہندر عرف سمیر کی بیوی ہے۔ مہندر ہنوز فرار ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے شوٹرس کو اپنی کار میں اجمیر روڈ پر چھوڑا تھا۔ اس نے قاتلوں کو فی کس 50 ہزار روپے اور جدید ہتھیار دیئے تھے۔ گوگامیڈی کیس میں پوجا کی گرفتاری پانچویں ہے۔

 پہلے جئے پور سے رام ویر کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد چندی گڑھ سے دونوں شوٹرس نتن فوجی اور روہت راٹھوڑ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اُدھم سنگھ کو بھی شوٹرس کی مدد پر گرفتار کرلیا گیا۔