دہلی

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کی مسلم ممالک کے نمائندوں سے ملاقات

اس میٹنگ میں مسلم دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کم از کم 12 مسلم ممالک کے سفارتکاروں، ہائی کمشنرس، اسکالرس اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ سمینار جے این یو میں سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

نئی دہلی: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، سنگھ کے سینئر قائدین اندریش کمار، کرشنا گوپال اور رام لال گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلم دانشوروں کے ساتھ باقاعدہ طور پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں قومی دارالحکومت میں بھی ایسی بات چیت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق
الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
گائے کا تحفظ، تمام مذاہب اور ملکوں کے مفاد میں: آر ایس ایس

اس کے ساتھ ساتھ زائد از 10 مسلم ممالک میں سب سے بڑی غیرسرکاری مشق کے طور پر ایک تازہ مہم شروع کی گئی ہے، جس میں کثرت میں وحدت، ہم آہنگی، تعاون، تعلیم، کلچر، لٹریچر، مذہبی رواداری اور احترام پر زور دیا گیا ہے۔

 ہمالیہ ہند راشٹر گروپ، فورم فار اویرنس آف نیشنل سیکیوریٹی (ایف اے این ایس)، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف لینگویج لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز کے زیراہتمام جے این یو کے کنونشن سنٹر میں ہندوستان اور وسطی ایشیاء کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور معاشی روابط کے موضوع پر ایک دو روزہ بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس میٹنگ میں مسلم دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کم از کم 12 مسلم ممالک کے سفارتکاروں، ہائی کمشنرس، اسکالرس اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ سمینار جے این یو میں سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

 شرکت کرنے والوں میں ایران کے ایراج الٰہی، ترکی کی فیرات سونالی، تاجکستان سے لقمان بابا، قازقستان سے نور لان زلغیث بائف اور حبیب اللہ مرزا زادہ، ترکمنستان سے شہلار، گلدن جاروف، کرغیزستان سے آسین ایسائیف، ازبکستان سے دلشاد اخماتوف، منگولیا سے گان بولڈ، آرمینیا، افغانستان، آذربائیجان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 انھوں نے اپنی تقریر کے دوران اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان کو ہمارے بڑے بھائی کی حیثیت سے وشوا گرو کا رول ادا کرنا چاہیے۔ اس پر اندریش کمار نے کہا واسو دیوا کٹم بکم کا ہمارا تصور سب کو اپنے خاندان کی طرح سمجھنے پر مبنی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک متنوع ملک ہے۔ 12 ممالک کے 50 سے زائد سفیروں، ہائی کمشنرس اور نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ اندریش کمار کی زیرقیادت اس سارے پروگرام پر ایک مشن دستاویز یا ویژن دستاویز تیار کیا جائے۔

اس سمینار میں مرکزی مملکتی وزیر تعلیم سبھاش سرکار، قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین اقبال سنگھ لالپورہ، اندرا گاندھی کلاکیندرا کے سکریٹری سچیدانند جوشی، راشٹریہ سورکھشا جاگرن منچ کے جنرل سکریٹری گولو بہاری اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بین الاقوامی سمینار کے کنوینر ایم مہتاب عالم رضوی نے بھی اس میں حصہ لیا۔

اس سمینار کے وقفوں کے دوران آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اندریش کمار نے بعض حالیہ مسائل پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ا من، ترقی، ہم آہنگی اور انسانیت کی دشمن ہے۔ بم، گولیاں یا پتھر کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہیں۔

 کسی بھی مہذب سماج میں دہشت گردی اور ماؤ ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لہٰذا ہر ایک کو چاہیے کہ وہ کسی مہذب سماج میں متحد ہوجائے اور ان چیزوں کا مقابلہ کرے۔ مندوبین نے کہا کہ وہ لوگ دہشت گردی کو اپنے ملکوں میں پروان چڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یوپی میں 17 سالہ لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی، ملزم گرفتار

بلیا (یوپی) 4/ فروری (پی ٹی آئی) ایک 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور دو ماہ تک عصمت ریزی کے الزام میں یہاں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ ملزم پارس چودھری متوطن بہار کو جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا۔ بیریا پولیس ا سٹیشن کے تحت واقع ایک دیہات سے گزشتہ سال 15 نومبر کو لڑکی کا اغوا کیا گیا۔ لڑکی کے باپ کی جانب سے درج کردہ شکایت پر ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد عثمان نے بتایا کہ جمعرات کے دن لڑکی سوریمان پور ریلوے اسٹیشن میں پائی گئی۔ انھوں نے بتایاکہ لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ ملزم اس کا اغوا کرکے اسے تلنگانہ کے شہر حیدرآباد اور بہار کے مقام بھاگلپور لے گیا، جہاں اس نے دو ماہ تک عصمت ریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ چودھری کو جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا اور قانون پوکسو کے مختلف دفعات کے تحت عصمت ریزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

a3w
a3w