جرائم و حادثات

شمس آباد ایرپورٹ پر 81.6لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط

یہ مسافرچینئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔یہ مسافر اس طیارہ میں سفر کررہا تھا جو قبل ازیں ابوظہبی سے چینئی پہنچا تھا۔بیت الخلا کے واش بیسن میں چھپا کراس سونے کو رکھاگیا تھا۔

حیدرآباد: پتلون کی جیب میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔اس سونے کی مالیت 81.6لاکھ روپئے ہے۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ مسافرچینئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔یہ مسافر اس طیارہ میں سفر کررہا تھا جو قبل ازیں ابوظہبی سے چینئی پہنچا تھا۔بیت الخلا کے واش بیسن میں چھپا کراس سونے کو رکھاگیا تھا اور اس مسافر نے سونے کو وہاں سے نکالتے ہوئے حیدرآباد لایا تھا تاکہ کسٹم ڈیوٹی سے بچاجاسکے۔

اس مسافر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔حیدرآباد کسٹم کے عہدیدار کسٹم کی ڈیوٹی اداکئے بغیر سونے کی اسمگلنگ کو روکنے کے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

حالیہ دنوں کے دوران اس چوکسی کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر سونا جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر ضبط کیاگیا اور کئی مسافرین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ سونا کس کی ایما پر تلنگانہ کے دارالحکومت منتقل کیاجارہا تھا۔