اے پی ایس آر ٹی سی کی مسافروں کے لئے خوشخبری۔پرانی بسیں نئے انداز میں
پہلی نظر میں بدحال نظر آنے والی بوسیدہ بسیں چند مہینوں میں ماضی کا حصہ بننے والی ہیں۔آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن حکومت کے تعاون سے نئی بسیں خرید کر سڑکوں پر لا رہا ہے۔
حیدرآباد: بسوں میں سفر کرنے والوں کے لئے اے پی ایس آر ٹی سی نے خوشخبری سنائی ہے۔ آئندہ بسوں میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، پھٹی ہوئی نشستیں اور ٹوٹے ہوئے ہینڈلس دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔
پہلی نظر میں بدحال نظر آنے والی بوسیدہ بسیں چند مہینوں میں ماضی کا حصہ بننے والی ہیں۔آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن حکومت کے تعاون سے نئی بسیں خرید کر سڑکوں پر لا رہا ہے۔
ساتھ ہی ان پرانی بسوں کو بھی نئے انداز میں تیار کر رہا ہے جن کی باڈی خراب ہوچکی ہے لیکن انجن درست حالت میں ہے۔ ایسی بسوں کو آر ٹی سی کے ذاتی ورکشاپس میں لے جا کر جدید انداز میں تیار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ نئی بسوں کی طرح دکھائی دیں۔
شہری اور دیہی علاقوں میں چلنے والی پرانی بسوں کی جگہ اب موڈیفائیڈ جدید بسیں متعارف کی جا رہی ہیں۔
اگرچہ بڑی مشنری یا جدید ترین سہولیات موجود نہیں ہیں، اس کے باوجود آر ٹی سی کے عملہ نہایت کم خرچ میں دلکش اور جدید سہولیات سے آراستہ بسیں تیار کر رہا ہے۔
آر ٹی سی نے اپنے ورکشاپس کو ہی بس باڈی یونٹس میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ پرانی بسوں کو نیا روپ دے کر عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔