جنوبی بھارت

راہول گاندھی کی تائید میں مسلم لیگ کی خصوصی مہم

آئی یو ایم ایل نے اپنے تمام حامیوں سے راہول گاندھی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپنے پروفائل میں استعمال کرنے کو کہا ہے۔ مسلم لیگ قائدین کا نشانہ ہے کہ 10 لاکھ افراد اپنی پروفائل پکچر کانگریس قائد کی تصویر سے بدلیں۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت سوشل میڈیا پر بڑی مہم چلانا چاہتی ہے۔

ترواننت پورم: کیرالا میں کانگریس زیرقیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی یف) کی سب سے بڑی حلیف انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) نے راہول گاندھی کی تائید میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہول گاندھی‘ کیرالا کے حلقہ لوک سبھا وائیناڈ سے اب نااہل قرارپاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وائیناڈ بحالی فنڈ: اقبالیہ اسکول حیدرآباد کا فراخدلانہ تعاون، مسلم لیگ اور کیرالہ مسلم کلچرل سنٹر کا اظہار تشکر
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

 آئی یو ایم ایل نے اپنے تمام حامیوں سے راہول گاندھی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپنے پروفائل میں استعمال کرنے کو کہا ہے۔ مسلم لیگ قائدین کا نشانہ ہے کہ 10 لاکھ افراد اپنی پروفائل پکچر کانگریس قائد کی تصویر سے بدلیں۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت سوشل میڈیا پر بڑی مہم چلانا چاہتی ہے۔

عرصہ سے مسلم لیگ اور گاندھی خاندان میں خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ کے کہنے پر ہی راہول گاندھی نے وائیناڈ سے الیکشن لڑا تھا۔ مسلم لیگ کے گڑھ ضلع ملاپورم میں 3  اسمبلی حلقے‘ وائیناڈ لوک سبھا نشست کے تحت آتے ہیں۔