مڈل کلاس طبقہ کے لئے خوشخبری، ہوم لون پر سبسیڈی اسکیم متعارف کرنے بی آر ایس کا منصوبہ
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں حکومت مڈل کلاس (متوسط طبقے) کے لوگوں کو ہوم لون پر سود کی ادائیگی عمل میں لائے گی۔ یعنی ہوم لون لینے والوں کو سود کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں حکومت مڈل کلاس (متوسط طبقے) کے لوگوں کو ہوم لون پر سود کی ادائیگی عمل میں لائے گی۔ یعنی ہوم لون لینے والوں کو سود کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج رئیل اسٹیٹ سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ کے جو خاندان 1200 مربع فٹ تا 1500 مربع فٹ کے رینج میں اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند ہیں، وہ ہوم لون لیتے ہیں تو حکومت ہوم لون کے سود کا حصہ برداشت کرے گی۔ .
نئی اسکیم، جس کا اعلان بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے کیا ہے، پارٹی کی طرف سے سب کے لئے گھر پہل کا ایک جزو ہوگی۔
کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو یہاں اعلان کیا کہ پارٹی صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نئی اسکیم پر کام کر رہے ہیں جو موجودہ ڈبل بیڈ روم ہاؤسنگ اور گروہا لکشمی اسکیم کے متوازی طور پر نافذ کی جائے گی۔
نئی اسکیم کی وضاحت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ سود میں رعایت کو متوسط آمدنی والے گروپ کے لوگوں کے لئے متعارف کرایا جائے گا جو 1200 مربع فٹ تا 1500 مربع فٹ تک کے فلیٹ خریدنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے رئیل اسٹیٹ سمٹ 2023 میں اپنے خطاب میں کہا کہ اگر وہ قرض لینے کی استطاعت رکھتے ہیں تو سود کا حصہ حکومت برداشت کرے گی۔