حیدرآباد

حکومت‘کسانوں سے دھان خریدی کی پابند، بھٹی وکراماکہ کی پریس کانفرنس

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ بی جے پی اور بی آرایس جھوٹا پروپگنڈہ پھیلارہی ہے کہ حکومت کسانوں سے دھان کی خریدی میں ناکام ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑرہاہے۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے کہاہے کہ بی آر ایس پارٹی  دھان کی خریدی سے متعلق کسانوں کوگمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ کسانوں کو دھان کی خریدی سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگرچیکہ دھان پانی سے بھیگ بھی جائے تو حکومت انہیں قیمت میں کمی کئے بغیرخرید لے گی۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
ٹنڈر کیلنڈر کی اجرائی میں تیزی لانے ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت
تلنگانہ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں: بھٹی وکرامارکہ

بھٹی وکرامارکہ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی خریدی کے تین ماہ بعد حکومت کی جانب سے رقم کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جارہی ہے۔  بھٹی وکرامارکہ نے کہاکہ بی آر ایس کسانوں کو گمراہ کن پروپگنڈہ کرتے ہوئے انہیں مشتعل کررہی ہے۔

 انہوں نے اپوزیشن جماعت کومشورہ دیاکہ کسانوں کو غیرضروری پریشان نے کرے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ بی جے پی اور بی آرایس جھوٹا پروپگنڈہ پھیلارہی ہے کہ حکومت کسانوں سے دھان کی خریدی میں ناکام ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑرہاہے۔

جبکہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال جب وہ ریاست میں پدیاترا کررہے تھے اس دوران کسان سڑکوں پر بھیگی ہوئی دھان کو سوکھارہے تھے لیکن کانگریس حکومت نے گذشتہ حکومت کے مقابلہ میں 15 دن قبل ہی دھان کی خریدی کا آغازکردیاہے۔

 انہوں نے کہاکہ دھان کی خریدی کے لئے حکومت نے7,245 مراکز قائم کئے  ہیں جو سابق حکومت سے زیادہ ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ دھان کی فصل کتنے ٹن ہوتی ہے ہمیں خریدی کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
 انہوں نے کہاکہ باریک چاول کی پیداوار پر فی ٹن500 روپیہ بونس دینے کانگریس حکومت پابند ہے جبکہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں کودھان کی کاشت نہ کرنے کامشورہ دیاتھا اورکہاتھاکہ حکومت دھان نہیں خریدے گی۔

  بھٹی وکرامارکہ نے کہاکہ اپوزیشن بی جے پی اوربی آر ایس کانگریس کو عوام کی تائید سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کسانوں کومشورہ دیاکہ وہ ان کی گمراہ کن باتوں میں نہ آئیں۔

a3w
a3w