کھیل
ٹرینڈنگ

شعیب ملک اور ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار منظر عام پر (ویڈیو وائرل)

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس جوڑی کو ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

ملتان: پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 کے آغاز سے قبل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس جوڑی کو ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ثنا جاوید نے کسی سے گفتگو نہیں کی تاہم ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے اس جوڑی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 18 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آئے ہیں، 20 جنوری کو ثنا اور شعیب نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔