حیدرآباد

تلنگانہ میں نئے ریونیو ڈیویژنس کے قیام کیلئے 11 تجاویز حکومت کے زیر غور

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انتظامیہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے نئے ڈیویژن اور منڈلوں کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں نئے ریونیو ڈیویژنس کے قیام کے لیے 11 تجاویز حکومت کے زیر غور ہیں۔ قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ آلیرکو جلد از جلد ریونیو ڈویژن قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

 انہوں نے کہا کہ اب تک نئے ڈویژنس کے قیام کے لیے 11 تجاویز زیر غور ہیں۔ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل اور ونپرتی ضلع کے آتماکورکو ریونیو ڈویژن قرار دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انتظامیہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے نئے ڈیویژن اور منڈلوں کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

دریں اثنا، وزیر نے اعادہ کیاکہ حکومت کا ریاست میں کسی ضلع، منڈل یا ڈویژن کو منسوخ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ 33 اضلاع، 76 ریونیو ڈیویژن اور 62 منڈل جوں کے توں جاری رہیں گے۔