سرکاری دواخانے زندگی کی علامت: کے ٹی آر
تشکیل تلنگانہ کے بعد حکومت نے سرکاری دواخانوں کی شبیہ بدل کر زندگی بچانے کے مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔ آج ریاست کے عوام کا سرکاری دواخانوں پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے سرکاری دواخانے زندگی کی علامت ہیں۔ ریاست کی تشکیل کی دس سالہ تقاریب کے سلسلہ میں آج منعقدہ یوم صحت پر ٹوئٹر کے ذریعہ ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ متحدہ ریاست میں سرکاری دواخانے تاریکی کی نذر ہوچکے تھے۔
تشکیل تلنگانہ کے بعد حکومت نے سرکاری دواخانوں کی شبیہ بدل کر زندگی بچانے کے مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔ آج ریاست کے عوام کا سرکاری دواخانوں پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔
سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز کے دواخانوں کی طرح ہر مرض کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔ آج حکومت تلنگانہ کی جانب سے کے سی آر کٹس، نیوٹریشنل کٹس،ڈایلاسس و ڈیاگنوسٹکس سنٹرس شروع کرتے ہوئے تلنگانہ کو صحت عامہ کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
اب وہ حالات نہیں رہے جب عوام سرکاری دواخانوں کو جانے سے کتراتے تھے۔ اب عوام علاج کیلئے خوشی خوشی سرکاری دواخانوں سے رجوع ہورہے ہیں۔