حیدرآباد

گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا

تلنگانہ کے گورنر جشنو دیوورما نے جمعرات کے روز یہاں یوم آزادی کے سلسلہ میں راج بھون میں ترنگا لہرایا اور اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور مشکلات سے ملک کو آزادی ملی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر جشنو دیوورما نے جمعرات کے روز یہاں یوم آزادی کے سلسلہ میں راج بھون میں ترنگا لہرایا اور اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور مشکلات سے ملک کو آزادی ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
جشنو دیو ورما نے گورنر کا حلف لیا
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا

اس آزادی کا احترام کرنے اور اسے جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کا آج بہترین موقع ہے۔ آزادی کے بعد سے ملک کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ملک کو غلامی سے آزادکرانے کیلئے محب وطنون نے مسلسل جدوجہد کی۔

انہوں نے ہر ایک شہری پر زور دیا کہ وہ ملک پر فخر کریں۔ ملک اور تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے بے تکان جدوجہد کریں۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

دریں اثنا ریاست بھر میں آج جذبہ جب الوطنی، جوش کے ساتھ جشن آزادی منایا گیا۔ قانون ساز اسمبلی، مختلف سرکاری دفاتر، حکمراں جماعت کا نگریس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں بی آر یس، بی جے پی، مجلس اور دیگر جماعتوں کے دفاتر پر ترنگا لہرائے گئے۔

اسپیکر جی پرساد کمار نے اسمبلی کی عمارت پر قومی پر چم لہرایا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے سکریٹریٹ پر ترنگا لہرایا۔

مختلف وزرانے اضلاع میں یوم آزادی تقاریب میں حصہ لیا۔ صدر مجلس اسدالدین اویسی نے شہر کے مختلف مقامات بشمول چارمینار، مشیر آباد، چمپا پیٹ اور دیگر مقامات پر ترنگالہرایا۔

a3w
a3w