حیدرآباد

کنٹراکٹ ورکرس کو تنخواہوں کی ادائیگی میں حکومت ناکام: کے ٹی آر

راما راؤ نے کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ ورکرس کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ پنچایت اسٹاف،میونسپلٹی ورکرس کے علاوہ ہاسپٹل اور ہاسٹل ایمپلائز کو بھی تنخواہوں کا مسئلہ درپیش ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کنٹراکٹ ورکرس کو تنخواہوں کی ادائیگی میں کانگریس حکومت کی ناکامی پر تنقید کی اور کہا کہ کنٹراکٹ ورکرس کے علاوہ آؤٹ سورسنگ ورکرس کو تنخواہیں ادا کرنے میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت ناکام ہوگئی ہے اور مذکورہ ورکرس 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور محنت کش خاندانوں کو راحت فراہم کرے۔ راما راؤ نے کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ ورکرس کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ پنچایت اسٹاف،میونسپلٹی ورکرس کے علاوہ ہاسپٹل اور ہاسٹل ایمپلائز کو بھی تنخواہوں کا مسئلہ درپیش ہے۔

 اس کے علاوہ گیسٹ لکچررس کو بھی تنخواہیں نہ دئے جانے کی وجہ مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور مشاہرہ ادا کرے گی۔ کئی خاندانوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں، کیونکہ مشاہرہ اور تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

 روزانہ کی ضرورت کی تکمیل کے لئے انہیں مسائل پیش آرہے ہیں۔ یہ محنت کش افراد جو کہ زندگی بسر کرنے کے لئے کام کرتے ہیں، انہیں دسہرہ اور دوسرے فیسٹول کے دوران مسائل میں مزید اضافہ کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ حکومت انہیں تنخواہیں ادا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ کانگریس حکومت کو صرف 10ماہ میں ہی 80کروڑ کا قرض ہوگیا۔