آندھراپردیش

حکومت، صنعتکاروں کا ریاست میں سرخ قالین پرخیرمقدم کرنے تیار : نائیڈو

آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے جمعرات کے روز صنعت کاروں کو ریاست مدعوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کرنے کا اس سے بہتر وقت کبھی نہیں تھا۔

امراوتی (آئی اے این ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے جمعرات کے روز صنعت کاروں کو ریاست مدعوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کرنے کا اس سے بہتر وقت کبھی نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
’نئے جوش سے عوام کی خدمت کیلئے جیل سے باہر آؤں گا‘
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج

ریاستی کابینہ میں 6 نئی پالیسیوں کی منظوری کے ایک دن بعد نائیڈو نے ایکس پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو ریاست آنے کی کھلی دعوت دی۔ قابل احترام صنعت کار اورسرمایہ کار! آندھرا پردیش اب‘ نئی بہترین پالیسیوں کے ساتھ آپ کا منتظر ہے۔

میں آپ کو میری ریاست میں سرمایہ مشغول کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ جہاں ہم آپ کا سرخ قالین پرخیرمقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آندھراپردیش میں بزنس‘ دوست حکومت ہے۔ یہاں ٹیالینٹ نوجوان اور بہترومضبوط انفراسٹرکچر آپ کا منتظر ہے۔ ایکس پر پوسٹ تحریرکرتے ہوئے نائیڈو نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ صنعت سے وابستہ قابل اور تجزیہ کاروں سے جامع مشاورت کے بعد نئی پالیسی فریم ورک ڈیزائن کیاگیا۔ پالیسی فریم ورک کا مقصد ریاست میں بزنس کو فروغ دینا اور انٹرپرینرشپ کے جذبہ کو تقویت دینا ہے۔ ہم‘یہاں ملک کا سب سے بہتربزنس ایکوسسٹم تعمیر کررہے ہیں۔

میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ GOAP‘ اے پی میں بنیاد اور کاروبارکوآگے بڑھانے کیلئے آپ کی ہرممکن مدد کرے گا۔ ہندوستان اور آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کرنے کا اس سے بہتر وقت کبھی نہیں رہا! آپ‘ ہم سے تعاون کریں‘ تاکہ آپ کا کاروباری سفر اور ہماری صلاحیتیں دونوں فروغ پاسکیں۔

آندھراپردیش میں ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کیلئے انتظارکریں گے۔ چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کی زیرصدارت چہارشنبہ کے روزیہاں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صنعتی ترقی‘ ایم ایس ایم ای‘ انٹرپرینرشپ فروغ’فوڈ پراسیسنگ‘ الیکٹرانکس‘ خانگی پارٹس اور انٹگریٹیڈکلین انرجی کی نئی پالیسیوں کو منظوری دی گئی۔

صنعتی پالیسی کے تحت مینوفیکچرنگ شعبہ میں آئندہ 5 سال کے دوران 30لاکھ کروڑ راغب کرنے کا نشانہ رکھاگیا۔ پالیسی کی مدت کے دوران 5لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو فعال بنانا ہے۔ اس میں 83ہزار کروڑ روپئے راست غیرملکی سرمایہ کے حصول کا نشانہ رکھاگیا ہے اور اس مینوفیکچرنگ شعبہ میں 5لاکھ نوجوانوں کو روزگارکے وسائل تخلیق کرنے کا بھی ہدف رکھاگیا ہے۔ سرمایہ کاری کو پرکشش بنانا ہمار ویژن ہے۔

نوکریوں کی تخلیق کرنا‘ انٹرینرشپ کوفروغ دینا اور کلین انرجی کو آگے لے جانا ان پالیسیوں کا اصل مقصد ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینا ہی ہمارا سب سے بڑا فوکس ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعدچیف منسٹر اے پی چندرا بابونائیڈو نے یہ بات کہی۔

Photo Sourcer: @srivalli2000