حیدرآباد

حکومت‘ 2 لاکھ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے وعدہ پر قائم

ریونت ریڈی نے کے سی آر سے اپیل کی کہ اپنے بھانجہ کو فون کرتے ہوئے سمجھداری کا درس دیں۔ چیف منسٹر نے کہا ہماری حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات لائے ہیں۔

  حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا انتخابات کے دوران کے گئے وعدہ کے مطابق اندرون ایک  سال   2لا کھ سرکاری مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائیگا۔آج ایل بی اسٹیڈیم میں اسٹاف نرسنگ آفیسرس کو کاغذات تقررات سونپنے کے لئے منعقدہ  تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم

چیف منسٹر نے کہا تحریک تلنگانہ کی ایک اہم وجہ روزگار کی فراہمی بھی تھی مگر گزشتہ دس سالوں میں  بے روزگاری عروج پر پہنچ  گئیکے سی آر نے سوائے اپنے خاندان کے افراد کو فائدہ پہنچنے کے عوام کے فائدے کے متعلق نہیں سوچا۔

 انہوں نے ریاست کے بے روزگاروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا  جب ان کا اقتدار ختم ہو گیا  تو آپ کو نوکریاں ملنے جا رہی ہیں۔ہم حالات کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی نوکریاں دینے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے  ہریش راؤہماری حکومت پر تنقید کر رہے ہیں مگر ہریش راؤکو سمجھ لینا چاہیے۔بلی‘ بد دعاؤں سے نہیں ڈرتی۔

یہاں الٹی سیدھی باتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ہم  یہاں غریب عوام  کی آنکھوں میں خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کے سی آر سے اپیل کی کہ اپنے بھانجہ کو فون کرتے ہوئے سمجھداری کا درس دیں۔ چیف منسٹر نے کہا ہماری حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات لائے ہیں۔

نئے چیئرمین اور ممبران کا تقرر کیا ہے۔ہم بے روزگاروں سے اپنے وعدے کے پابند ہیں  اور اندروں ایک سال 2 لاکھ سرکاری جائیدادوں کو  پُر کریں گے۔ چیف منسٹر نے تمام نرسنگ افسرس کو مبارکباد دیتے ہوئے خلوص دل سے زمہ داری نبھانے کا مشورہ دیا۔