حکومت تمام گرین انرجی کی پالیسیوں کی مدد کرے گی:اتم کماریڈی
بجلی کے شعبہ کے ماہرین عالمی حیاتیاتی تنوع کی برقراری کے لئے بیشتر توانائی کے وسائل کے درمیان توازن اور کرۂ ارض کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچانے پر زور دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآبپاشی اتم کمارریڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ریاستی حکومت تمام گرین انرجی کی پالیسیوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے حیدرآباد پریس کلب اور دیگر گرین آرگنائزیشنس کی جانب سے حیدرآباد میں آج دوپہر گرین انرجی پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
بجلی کے شعبہ کے ماہرین عالمی حیاتیاتی تنوع کی برقراری کے لئے بیشتر توانائی کے وسائل کے درمیان توازن اور کرۂ ارض کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچانے پر زور دے رہے ہیں۔ ایک اور تقریب میں وزیرموصوف نے حیدرآباد کو سرکردہ عالمی سرمایہ کاری کے مرکز میں تبدیل کرنے ریاستی حکومت کے مقصد کا اعلان کیا۔
ایک مشہور تشہیری کمپنی کی جانب سے میاں پور میں منعقدہ ویسٹ حیدرآباد پراپرٹی ایکسپو 2024ء کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر کی بین الاقوامی ترقی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کے لئے حکومت کے تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ بلڈنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کی مدد کو جاری رکھے گی۔