تلنگانہ

حکومت تلنگانہ کے عوام کی رائے کے مطابق کام کرے گی: وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت ریاست کے عوام کی رائے کے مطابق کام کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت ریاست کے عوام کی رائے کے مطابق کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا

انہوں نے آج سدی پیٹ ضلع مستقرمیں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کے میدان میں چہل قدمی کیلئے آنے والوں سے ملاقات کی۔انہوں نے سدی پیٹ ٹاؤن کے ماڈل بس اسٹینڈ پر خواتین کے لیے مفت بس کی سہولت کے بارے میں عوام سے تفصیلات معلوم کیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بات نامناسب ہے کہ بی جے پی پارٹی جو 110 سیٹوں پر ضمانت کی رقم سے محروم ہوگئی،حکومت بنائے گی۔

تلنگانہ کے عوام بی جے پی اور بی آر ایس کے لیڈروں کی طرف سے کانگریس پارٹی کو اکثریت ملنے سے ایک ہفتہ قبل کہے گئے الفاظ سے برہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو اہمیت دینا ضروری ہے کہ کانگریس کو اقتدار کیلئے عوام نے فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نجومی ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی آر ایس اور بی جے پی کی باتیں سن رہے ہیں۔