آندھراپردیش کے راجہ مہیندراورم کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں بتدریج کمی
حیدرآباد: آندھراپردیش کے راجہ مہیندراورم کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے راجہ مہیندراورم کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔
دھولیشورم کاٹن ڈیم پر پہلے خطرے کی وارننگ تک پہنچنے والا بہاؤ ہفتہ کی صبح سے کم ہو رہا ہے۔
صبح 7 بجے ڈیم میں پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچ گئی۔
9.45 لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں پانی کی سطح آج شام مزید کم ہو جائے گا۔
دریا کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونا سیماضلع کے مختلف علاقوں میں کئی افراد متاثرہوگئے جو اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔
دوسری طرف تلنگانہ کے بھدراچلم میں بھی دریا ئے گوداوری کی سطح کم ہو رہی ہے۔
پانی کی سطح 43 فٹ سے نیچے ہونے کے بعد حکام نے گذشتہ روزپہلا ہنگامی الرٹ منسوخ کر دیا۔
صبح 8 بجے تک پانی کی سطح 397 فٹ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے نظام ساگر پراجکٹ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس پراجکٹ میں 34,588 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا ۔ نظام ساگر کی مکمل پانی کی سطح 1,405 فٹ ہے اور موجودہ طورپر آبی سطح 1397 52 فٹ درج کی گئی ہے۔
سری رام ساگر پراجکٹ میں 149995 کیوسک پانی کا بہاودرج کیاگیا۔