جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب
مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نے چلائی سیکریٹری رپورٹ مولانا محمد انصار انور حسامی نے پیش کی جس میں گزشتہ میعاد میں جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کی زیراہتمام انجام دی گئی خدمات اور سرگرمیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا صدر اجلاس حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء ہند کی تاریخ اس کی عظیم خدمات اور مرکزی ریاستی و شہری جمعیت کے کارناموں پر جامع روشنی ڈالی۔
حیدرآباد: جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا ایک عظیم الشان انتخابی اجلاس 10 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء ادارہ تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی دامت برکاتہم نے کی جبکہ بحیثیت مبصر و نگران خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب مدظلہ نائب صدر سٹی جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد اور حافظ قاری یونس علی خان صاحب مدظلہ سیکریٹری سٹی جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز حافظ محمد عبداللہ صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا بعد ازاں حافظ فیروز سلمہ نے نعت پاک پیش کی اجلاس کی کارروائی مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نے چلائی سیکریٹری رپورٹ مولانا محمد انصار انور حسامی نے پیش کی جس میں گزشتہ میعاد میں جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کی زیراہتمام انجام دی گئی خدمات اور سرگرمیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا صدر اجلاس حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء ہند کی تاریخ اس کی عظیم خدمات اور مرکزی ریاستی و شہری جمعیت کے کارناموں پر جامع روشنی ڈالی۔
انہوں نے کارکنان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے خاص طور پر حلقہ عنبرپیٹ کی خدمات کو سراہا اور انتخابی ضابطہ و اصول پر بھی رہنمائی فرمائی مبصرین نے ضابطہ کے مطابق 51 اراکین منتظمہ و ایکٹیو ممبران کی فہرست کا جائزہ لیا 43 اراکین اجلاس میں موجود رہے جبکہ 8 اراکین کسی عذر کی بنا پر شریک نہ ہوسکے موجود اراکین نے متفقہ طور پر درج ذیل ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لایا ۔
صدر حضرت مولانا محمد یعقوب قاسمی زید مجدہ نائب صدور مولانا محمد زکریا فہد قاسمی مولانا معزالدین ندوی مولانا خلیل اللہ شریف حسامی جنرل سیکریٹری مولانا محمد انصار انور حسامی جوائنٹ سیکریٹریز مولانا رحیم اللہ خان قاسمی مولانا اظہر احمد حسامی خازن حافظ قاضی محمد عثمان نظامی سرپرست حضرت مولانا سید عباد بن ذکی مضاہری اراکین عاملہ حافظ حمیدالدین متین حافظ عبدالقدیر پاشاہ مولانا محمد نصیرالدین حسامی جناب نواز صاحب مولانا عبدالرحمن زاہد ناظم مکاتب حافظ سید خالد احمد مظاہری ناظم اصلاح معاشرہ مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی قاسمی مفتی محمد ریحان قاسمی مفتی محمد اسحاق قاسمی ناظم محکمہ شرعیہ جناب محمد عمر خان ناظم جمعیت یوتھ کلب اور یوتھ کلب کے نائبین حافظ محمد عیسی مفتی محمد اسامہ اور حافظ انس اجلاس کے موقع پر حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر متعدد اہم شخصیات شریک رہیں۔
جن میں حافظ شیخ شبیر فیضی قاری نعیم احمد جناب رمضان مولوی زکریا فہد مسعودی حافظ ابرار حاشر حافظ ارشد اسد اللہ مرزا عمران بیگ مرزا رضوان بیگ عبداللہ اکبر عبدالمحسن سید سلمان حافظ امیرالدین حافظ شرف الدین محمد لبیب حافظ شیخ ابراہیم حافظ امتیاز حافظ شیخ خلیل شیخ ماجد حافظ بابر مسعود حافظ محمد وسیم الدین اور دیگر احباب شامل تھے اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا اور نومنتخب ذمہ داران کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔