تلنگانہ

ایکسائز پالیسی کیس: کویتا کو حاضر ہونے نیا سمن جاری

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی دختر کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے 20مارچ کو حاضر ہونے کیلئے طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی دختر کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے 20مارچ کو حاضر ہونے کیلئے طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
ای ڈی کیس، کویتا کو راحت
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے

رکن کونسل جنہیں آج حاضر ہونا تھا حاضر نہیں ہوئیں اس لئے دہلی ایکسائز پالیسی اسکام میں حکام کی جانب سے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انہیں ایک اور سمن جاری کرتے ہوئے 20مارچ کوحاضر ہونے کیلئے کہا ہے کے کویتا نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا سے ملاقات نہیں کی۔

جنہیں مذکورہ کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رکن کونسل کے کویتا نے ادعا کیا ہے کہ مذکورہ کیس میں غیر ضروری طور پر ان کا نام گھسیٹا جارہا ہے۔جبکہ ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایکسائز پالیسی کیس میں کویتا بھی ملوث ہے۔

a3w
a3w