کھیل

پیرالمپکس گیمز 2024 کا شاندار افتتاح

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رنگ برنگی روشنیوں اور آتش بازی کے درمیان کناڈا کے پیانسٹ چلی گونزالیز نے 140 رقاصوں کے ساتھ 17ویں پیرالمپکس گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رنگ برنگی روشنیوں اور آتش بازی کے درمیان کناڈا کے پیانسٹ چلی گونزالیز نے 140 رقاصوں کے ساتھ 17ویں پیرالمپکس گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
فرانسیسی صدر کی ایٹ ہوم تقریب میں شرکت
فرانسیسی صدر میکرون 26 جنوری پریڈ میں مہمان خصوصی

فرانسیسی انقلاب کے گواہ چینپس-ایلیسیز اور پلیس ڈے لا کونکورڈ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں اور بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنس کے اوپر لڑاکا طیارے اڑے۔

سمیت انتل اور بھاگیہ شری جادھو کی قیادت میں ہندوستانی دستہ سمیت مختلف ممالک کے پیرا ایتھلیٹس کو اپنے اپنے قومی پرچموں کے ساتھ رنگ برنگے لباس میں پریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہاں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر پریڈ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران معذور کھلاڑیوں میں رکاوٹوں کو عبور کرنے کا حوصلہ نظر آیا۔

28 اگست سے 8 ستمبر تک ہونے والے پیرا اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پہلی بار اسٹیڈیم کے باہر منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں ہندوستانی جیولن تھرور سمیت انٹل اور شاٹ پٹ کھلاڑی بھاگیہ شری جادھو مشترکہ پرچم بردار بنے۔ اس میں شیف ڈی مشن ایس پی سانگوان، 52 کھلاڑیوں سمیت 106 رکنی ہندوستانی دستے نے حصہ لیا۔

اس بار ہندوستان تین نئے کھیلوں کے ساتھ کل 12 مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ بارہ روز تک جاری رہنے والے گیمز میں چار ہزار سے زائد معذور کھلاڑی 22بائیس ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

ہندوستانی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر دیویندر جھاجھریا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے 29 اگست کو مقابلے ہوں گے وہ افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ شوٹنگ ٹیم ممالک کی پریڈ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پریڈ میں ہندوستان کے 52 کھلاڑی اور 54 آفیشلزسمیت کل 106 ممبران نے حصہ لیا۔

ہندوستان نے پیرس پیرا اولمپکس میں ریکارڈ 84 رکنی دستہ بھیجا ہے۔ اس طرح ہندوستانی دستے میں کل 179 ارکان شامل ہیں۔ ان 95 آفیشلز میں 77 ٹیم آفیشلز، نو ٹیم میڈیکل آفیسرز اور نو دیگر ٹیم آفیشلزشامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں ہمارے ایتھلیٹس کی تیاری اور محنت کو دیکھتے ہوئے میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس بار ہم 25 سے زائد تمغے جیتیں گے۔

پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کی مہم 29 اگست کو پیرا بیڈمنٹن سے شروع ہوگی۔ کرشنا ناگر مردوں کے سنگلز مقابلے میں لگاتار دوسرا طلائی تمغہ جیتنا چاہیں گے۔ ٹوکیو پیرا 2020 گیمز میں شوٹنگ میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی اونی لیکھرا اور منیش نروال بھی اپنے اپنے چیلنجز پیش کریں گے۔ اسی دن پیرا آرچری، پیرا سائیکلنگ، پیرا تائیکوانڈو، پیرا سوئمنگ اور پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں میں بھی ہندوستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ہندوستانی جیولن تھرو کھلاڑی سمت انتل پر سب کی نظریں ہوں گی۔ انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 68.55 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس میں پانچ طلائی سمیت ریکارڈ 19 تمغے جیتے تھے اور مجموعی درجہ بندی میں وہ 24 ویں نمبر پر تھا۔ تین سال کے بعد، ہندوستان کا مقصد طلائی تمغوں کی تعداد کو دوہرے ہندسے تک لے جانا اور مجموعی طور پر 25 سے زیادہ تمغے جیتنا ہے۔ ہندوستان اس بار 12 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، جب کہ ٹوکیو میں 54 رکنی اسکواڈ نے نو کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔

پیرالمپکس گیمز پہلی بار 1960 میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوئے اور اس میں 23 ممالک کے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس کے بعد سے یہ کھیل ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔

a3w
a3w