تعلیم و روزگار

گروپIمینس امتحانات کاشیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ Iمینس امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔5تا12جون امتحانات کا انعقادعمل میں لایا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ Iمینس امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔5تا12جون امتحانات کا انعقادعمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
گروپII امتحانات کے شیڈول پر پھر نظرثانی کا امکان!

11جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں رہے گا۔ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق گروپ Iمینس امتحانات کا انگلش‘ تلگواور اردوزبان میں انعقادکیا جائے گا۔سوائے جنرل انگلش پیپر امیدواروں کوتمام پرچوں کاانتخاب کردہ زبان میں تحریر کرنا ہوگا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ سال 16اکتوبرکوگروپIپریلیمنری امتحانات منعقد کئے گئے تھے‘ان امتحانات میں ریاست بھر سے 2,86,051 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ گروپIکے تحت جملہ 503 عہدوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیاگیا تھا۔

ٹی ایس پی ایس سی نے ہر پوسٹ کے لئے 50 امیدواروں کومینس کے لئے منتخب کیاہے۔ جملہ 2,86,051امیدواروں میں سے 25,150 امیدوار مینس کے لئے منتخب کیئے گئے۔

آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 5جون کوجنرل انگلش (اہلیتی امتحان)6جون کو جنرل ESSAY(پیپر۔I)‘7 جون کوہسٹری‘کلچر اینڈ جاگرافی (پیپر۔I)‘8 جون کوانڈین سوسائٹی کانسٹیٹیوشن اینڈ گورننس (پیپر۔III)‘9جون کواکنامکس اینڈڈیولپمنٹ (پیپر۔IV)‘10جون کوسائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈڈاٹا انٹرپرٹیشن (پیپر۔V)‘12 جون کو تحریک تلنگانہ اورعلحدہ ریاست کی تشکیل (پیپر۔VI)منعقدکیاجائے گا۔ اس امتحان کے ذریعہ 503خوش نصیب امیدواروں کا باوقارگروپIعہدوں پر تقررعمل میں آئے گا۔