تعلیم و روزگار

گروپII امتحانات کے شیڈول پر پھر نظرثانی کا امکان!

گروپ IIکی مختلف جائیدادوں پرتقررات کے لئے 6اور 7جنوری کومنعقدشدنی امتحانات کے شیڈول پرایک بارپھر نظرثانی کاامکان ہے۔

حیدرآباد: گروپ IIکی مختلف جائیدادوں پرتقررات کے لئے 6اور 7جنوری کومنعقدشدنی امتحانات کے شیڈول پرایک بارپھر نظرثانی کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
گروپII امتحانات کی تواریخ کا کااعلان
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ ریاست میں نئی حکومت برسراقتدار آنے اوراس کے بعد نئی تبدیلیوں کے حصہ کے طورپرکمیشن کے صدر نشین کے عہدہ سے جناردھن ریڈی کے استعفیٰ کے بعد گروپ II امتحانات کا ایک بار پھر التواء کا امکان ہے۔

کمیشن نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو ریاست کے مختلف 18 محکموں میں 783 گروپIIکی جائیدادوں پرتقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیاتھا۔ان جائیدادوں میں جنرل ایڈمنسٹریشن میں 165 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس‘ 126‘ منڈل پنچایت راج آفیسرس‘محکمہ حصول اراضیات میں 98‘ نائب تحصیلداراورمحکمہ آبکاری میں 97 اکسائز سب انسپکٹرس کی جائیدادوں شامل ہیں۔

اب ایسادکھائی دے رہاہے کہ گروپIIکے ساتھ دیگر مسابقتی امتحانات جاب کیلنڈرکے مطابق منعقد کئے جاسکتے ہیں جس کا وعدہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس نے کیاتھا۔

گروپII کے امتحانات میں شرکت کے لئے 5,51,943 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں‘قبل ازیں یہ امتحانات 29 اور 30 اگست کو مقرر تھے مگر امیدواروں نے کہاکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بہت کم وقت دیاگیا ہے اس لئے امتحانات کوملتوی کرنے کی اپیل کی۔

امیدوارو ں کی اپیل پریہ امتحانات 2 اور 3 نومبرکو منعقدکرنے کااعلان کیاگیا مگر اسمبلی الیکشن کے شیڈول کی اجرائی کے بعد ان امتحانات کو 6اور7 جنوری کومنعقدکرنے کا اعلان کیاگیا اور ضلع کلکٹروں کوامتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

صدرنشین کمیشن کے عہدہ سے جناردھن ریڈی کے استعفیٰ کے بعد پبلک سرویس کمیشن ایک بارپھر گروپII کے امتحانات ملتوی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ اس سلسلہ میں کمیشن فیصلہ کرے گا۔دریں اثناء تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے رکن آرستیہ نارائنہ نے منگل کے روز عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اورکمیشن کے دیگر 4 ارکان بھی ایک یادودنوں کے اندرمستعفی ہونے پر غور کررہے ہیں۔