تلنگانہ

گروپ ون امتحانی نتائج۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی واحد بنچ کے احکام پرڈیویثرن بنچ نے روک لگادی

تلنگانہ میں گروپ ون امتحان کے نتائج پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی واحد بنچ کے احکام پر ڈیویثرن بنچ نے روک لگادی۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت آئندہ ماہ کی 15تاریخ کو ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گروپ ون امتحان کے نتائج پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی واحد بنچ کے احکام پر ڈیویثرن بنچ نے روک لگادی۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت آئندہ ماہ کی 15تاریخ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
شادی، حق رازداری کو گہن نہیں لگاتی: ہائی کورٹ
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر ڈیویثرن بنچ نے آج یہ حکم التواجاری کیا۔اس معاملہ پر حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل سدرشن ریڈی نے دلائل پیش کئے۔عدالت نے کہاکہ پرچوں کی دوبارہ جانچ سروس قواعد کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ 14سال بعد گروپ ون مینس امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔بنچ نے درخواست گزاروں کو ہدایت دی کہ وہ بے قاعدگیوں کے ثبوت پیش کریں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں سنگل بنچ نے گروپ-1 کے حتمی نمبروں کی فہرست اور جنرل رینکنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔


عدالت نے ہدایت دی تھی کہ مینس کے جوابی پرچوں کی اندرون 8ماہ جانچ کی جائے یا بصورت دیگر امتحانات کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کیاجائے۔


ٹی جی پی ایس سی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں اپیل دائر کی تھی۔ اس پر آج ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سماعت کے بعد روک لگانے کا حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس جے اے کے سنگھ نے واضح کیا کہ حتمی فیصلے کے بعد ہی تقررات کئے جائیں۔