جی ایس ٹی میں کٹوتی سے صارفین کو راحت، دودھ کی مصنوعات سستی ہوئیں
ملما کے چیئرمین کے ایس مانی نے اپنے صارفین کے لیے کوآپریٹو کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قیمتوں میں کٹوتی سے نہ صرف قیمتیں سستی ہوتی ہیں بلکہ پرائمری دودھ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی مارکیٹ پوزیشن کو بھی مضبوط ہوتی ہے۔
ترواننت پورم: کیرالہ میں کیرالہ کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (کے سی ایم ایم ایف) جسے ملما کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی ویلیو ایڈڈ ڈیری مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نئے نظام کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جو آج سے نافذ العمل ہے۔
ملما گھی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے: ایک لیٹر والا پیکٹ 45 روپے کم ہو کر 720 روپے سے 675 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 500 ملی لیٹر والا پیکٹ 25 روپے سستا ہو کر اب 345 روپے میں دستیاب ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گھی پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔
مکھن کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ مکھن کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت (ایم آر پی) 15 روپےکم کرکے 240 سے 225 روپے کردی گئی ہے۔ پنیر، جو کہ کئی گھروں میں ایک بنیادی خوراک ہے، مزید سستا ہو گیا ہے — 500 گرام کا پیکٹ 11 روپے کی کمی کے ساتھ اب 234 روپے میں دستیاب ہے، کیونکہ اس پر سے جی ایس ٹی مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔