حیدرآباد

میڈیکل کالجس میں مزید313 عہدوں کی منظوری

ایک میڈیکل کالج اور مربوط ہاسپٹل کو مختلف زمروں کے تحت 433 عہدے منظور کئے گئے حالیہ عرصہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں 9میڈیکل کالجس کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔

حیدرآباد: حکومت کی جانب سے صحت عامہ اور میڈیکل تعلیم کو مستحکم اور کارکرد بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا۔ جاریہ سال آغاز کئے جارہے 9 میڈیکل کالجس میں مزید313 عہدوں کو منظوری دی گئی جن میں کلینکل اور نان کلینکل شعبوں میں اسسٹنٹ پروفیسر س عہدوں کو بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

 اس ضمن میں محکمہ فینانس کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تاحال ان میڈیکل کالجس کے لئے3897 عہدوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ ایک میڈیکل کالج اور مربوط ہاسپٹل کو مختلف زمروں کے تحت 433 عہدے منظور کئے گئے حالیہ عرصہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں 9میڈیکل کالجس کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔

 دوسرے مرحلہ میں راجنا سرسلہ، کاماریڈی، وقار آباد، کھمم، کریم نگر، جئے شنکر بھوپالا پلی، کمرم بھیم آصف آباد، جنگاؤں اور نرمل میں میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔