دہلی

گجرات کے ججس کی درخواست کی سپریم کورٹ میں جولائی میں سماعت

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ ان عہدیداروں کو سپریم کورٹ کے 12مئی کے فیصلہ کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے ان کے اصل نچلے کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ گجرات کے کئی ججس کی درخواست کی سماعت جولائی میں کرے گی جن کی ترقی اس نے گزشتہ ہفتہ روک دی تھی۔

متعلقہ خبریں
مشن دستور اور موقوفہ جائیدادیں بچاؤ، محمود پراچہ کا دورہ حیدرآباد
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

سینئر وکیل میناکشی اروڑہ نے جوڈیشیل آفیسرس کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ ان عہدیداروں کو سپریم کورٹ کے 12مئی کے فیصلہ کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے ان کے اصل نچلے کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے۔

تنزلی کے باعث یہ عہدیدار بے عزتی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 ریاستیں ترقی کے لئے سیناریٹی۔ کم۔ میرٹ کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔ بنچ نے کہا کہگرمائی تعطیلات کے بعد جولائی میں لسٹنگ کی جائے گی۔