کھیل

ڈو پلیسس اور وراٹ کے طوفان کے آگے گجرات پست

مہلک گیندبازی اور چست فیلڈنگ کے بعد وراٹ کوہلی (42) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (64) کے درمیان 92 رن کی طوفانی شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

بنگلورو : مہلک گیندبازی اور چست فیلڈنگ کے بعد وراٹ کوہلی (42) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (64) کے درمیان 92 رن کی طوفانی شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی

گجرات ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 19.3 اوور میں 144 رن بنائے جس کے جواب میں آر سی بی نے فتح کا ہدف 13.4 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد سراج، یش دیال اور وجے کمار وشاخ نے پہلے ہی اپنی مہلک گیندبازی سے گجرات کو سستے میں سمیٹ کر اپنی ٹیم کی جیت کی امیدیں جگا دی تھیں اور وراٹ اور ڈو پلیسس نے رنوں کی بارش کر کے اس امید کو حقیقت میں بدل دیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں انتہائی جارحانہ انداز میں رنز بنائے اور کچھ ہی دیر میں 5.5 اوورز میں 92 رن اسکور بورڈ پر چمکنے لگے اور میدان میں بیٹھے بنگلورو کے حامیوں کو لگنے لگا کہ فتح دس اوورز میں ہی مل جائے گی لیکن نور محمد کے ہاتھوں ڈو پلیسس کی وکٹ گرنے کے بعد دوسرے سرے سے وکٹوں کا گرنا شروع ہوگیا اور اگلی پانچ وکٹیں صرف 25 رن جوڑنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ وراٹ کا چھٹا وکٹ گرنے کے بعد میچ کچھ حد تک متوازن ہو گیا لیکن تجربہ کار دنیش کارتک (21 ناٹ آؤٹ) اور سوپنل سنگھ (15 ناٹ آؤٹ) نے گجرات کے گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور بنگلورو کو آسان فتح دلائی۔

ڈو پلیسس نے 23 گیندوں کی اپنی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے لگا کر شائقین کی واہ واہی لوٹی جب کہ وراٹ نے 27 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔

اس سے پہلے آج یہاں کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنز کو بلے بازی کی دعوت دی۔

بیٹنگ کے لیے آنے والی گجرات کی شروعات بہت خراب رہی اور چھٹے اوور تک وہ 19 کے اسکور پر اپنے تین ٹاپ بلے بازوں سے محروم ہو چکے تھے۔ ریدھیمان ساہا (1)، شوبھمن گل (2) اور سائی سدرشن (6) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور ڈیوڈ ملر نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے61 رن جوڑے۔ شاہ رخ خان نے 24 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ اسکور (37)، راہول تیوتیا نے 21 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا (35) اور ڈیوڈ ملر نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر (30) رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد راشد خان (18)، وجے شنکر (10)، مانو سوتھر (1) اور موہت شرما (0) آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کے گیند بازوں نے گجرات کی پوری ٹیم کو 19.3 اوور میں 147 رن پر سمیٹ دیا۔ بنگلورو کو جیت کے لیے 148 رن بنانے ہوں گے۔

آر سی بی کی جانب سے محمد سراج، یش دیال اور وجے کمار ویشکھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کرن شرما اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

a3w
a3w